Sirat e Mustqeem

January 10, 2016

Mind your (vernacular) language


child-788489_640

Gyanpeeth is one of the two most prestigious literary awards in India. The criteria for selection and adjudication is quite strict and only the very best are considered worthy of these prizes. The 2014 Gyanpeeth award was given to Marathi writer Balachandra Nemade, and on the day he was declared winner, he called for banning English as a medium of education in India!

It may sound a racist comment, but on closer look, his arguments are not racial but intellectual. He cites a Worldbank report and a Paris declaration by world’s leading linguists, both from the 1960’s and argue that educating children in primary classes in the vernacular languages increases the chance of the actual learning manyfold, while teaching in a foreign language decreases the chance of the transfer of knowledge from the teacher to the pupil and increases dropout rate. But it’s a natural thing isn’t it? It is yes. So it should be the case in education in our country too right? The answer is, yes, and no. Yes teaching is done in the native language – Urdu for most part – but the education material is mostly in English.

The case for native language primary education though, is quite well established and there are certain organizations championing this cause. What escapes under the radar, in my opinion, is the emphasis on English in higher education. This scribe has been honored to have acted as a recruiter for his software firm for over a decade now, and what stands out in case after case, is that 90 percent of the candidates are just terrible at English, not just speaking, but reading and comprehending it. Some of them are brilliant at problem solving – a skill more valuable as a programmer than reading the New York Times- and we ultimately end up hiring them despite their obvious lack of ability to read technical documents, something that may be done for them.

Apart from some institutions who are required by their charter- perhaps like Urdu University- to use Urdu as the medium of education, most educational institutions require their students to take their tests in English. I have been able to look at the syllabi and course outlines of many different technology institutes in Karachi, I have myself taught a few courses, and I have talked to many teachers in many different institutes and a pattern is undeniably there, the language of text is English, the language of communication is Urdu.

May be it’s more to do with demography that students from some localities are good at English and are able to understand and communicate freely in a second language. But that in itself is an indictment on the current approach to education. The students who aren’t good at English aren’t just so because they never went to an English medium school – the medium of primary education, especially in the private sector, is almost never Urdu- but because it takes a lot more than just the subtitle ‘English Medium” for education to be in English, add to that the domestic lives of students where they hardly ever speak other than the vernacular that most students never seriously try learning the language that’s been determined for them by the authorities.

Then there’s the fear of ‘acting burger’! In their famous book Freakonomics, the authors argued that the reason many African American youth don’t pursue a formal college education is that their peers term that as an effort to look like the white people, or in other words, they are ‘acting white’. This unique kind of peer pressure, as the authors suggest, has forced many an African American youth to forego good grades and settle for a more ‘normal’ kind of future. Arguably the same may be said about the students from less English comprehending localities who settle for bad grades to avoid the imminent ragging.

Furthermore, it’s been observed that all this shuttling, between the foreign language and the native, clouds the mind. It’s not a secret that our ability to think is confined by our language- learn any new language, and the secret to excel is to think in it. So when we force the students to learn in a different language and don’t provide them with a suitable environment to groom that skill, it’s very likely they end up having under developed skills of critical thinking and problem solving, skills much more important as humans than being able to take orders in another language.

A 2005 Worldbank report for its Education For All initiative cites many reasons why many countries opt for an alien language to teach. One of them was the unavailability of resources -material and teacher training- in vernacular languages. But the same report suggests that technology will hopefully be available for cheaper production of education material. One feels that in the not so distant future, the native languages, especially Urdu, will overtake English as the medium of education.

But in the mean time, we must do something about higher education. It’s true that the  technical material, especially the cutting edge of technology, is much less available in Urdu than English. For this the answer maybe, we can translate. Then there’s the doubt if Urdu is able to express technical terms without suppressing the actual meaning, to which it may be said, it’s Urdu, it’s a montage of languages by definition.

Apart from that, even if textbooks and technical material remain in English, the choice of language while attempting the paper should be left with the students. I’ve seen some copies of some students, and if I wasn’t able to know them personally, I wouldn’t have understood what exactly are they trying to say. So in places where paper checkers are different from instructors, this may be a potential difference between a C and a B+ grade. We may allow the ubiquitous Roman method of Urdu writing, or plain old right to left script, whatever the student is most comfortable with.

English isn’t really a killer language, it just happens to be language of the last rulers of this part of the world. Nemade himself said that English should be used wherever required, but more as a footwear that we wear to places. One may say, that we’re treating our native languages in much the same way.

 

July 10, 2013

یہ وہ سحر تو نہیں


جولائی کے مہینے میں امریکہ ہی نہیں دنیا کے  تیئیس  دیگر ممالک  بھی اپنا  یوم آزادی   مناتے ہیں۔  ارجنٹائن، بیلارس، وینیزویلا اور پیرو  اور خود امریکہ سمیت  ان  میں سے اکثر ممالک نے یہ آزادی بیرونی طاقتوں  کے شکنجے سے حاصل کی تھی۔  امریکہ کے یوم آزادی کی رات تحریر اسکوائر میں لوگوں کو اچھلتے کودتے دیکھ کر  ایسا لگ رہا تھا کہ مصر نے کسی ایسے ہی  ظالمانہ   استعماری  نظام سے نجات حاصل کرلی ہے۔ یہ اس لیے بھی عجیب تھا کیونکہ مصر  نے اگر حسنی مبارک کو تیس سال برداشت کیا تھا اور اس سے پہلے انور السادات اور جمال عبد الناصر اور شاہ فاروق وغیرہ   کو  بھی  برسوں جھیلا تھا تو   اس بار جانے والی حکومت تو نہ فوجی آمریت تھی اور نہ   استبدادی بادشاہت۔ یہ لوگ  تو ایک ایسی حکومت کے خاتمے کی خوشی منا رہے تھے جس  کو ان کے ملک کی  ‘اکثریت’ نے  مرحلہ وار انتخابی عمل کے بعد منتخب کیا تھا۔ محمد مرسی کو  حسنی مبارک سے تشبیہہ دینے والوں نے یہ بھی نہ دیکھا کہ  مرسی نے تو نہ مخالفین سے جیلیں بھرنے کی پالیسی اپنائی،  نہ اپنے مخالفین کے ہجوم پر فائرنگ کروائی ،  نہ  خود پر تنقید کرنے والوں  کو اغواء کروایا،   نہ اپنی ذات کو حرف آخر  اور عقل کل سمجھا(حالانکہ مصر کے نئے منظور شدہ آئین کے بارے میں  پھیلایا گیا  عام تاثر یہی ہے) اور نہ اپنے سے مخالف نظریات کے پرچارکوں کے لیے عرصہ حیات تنگ کیا۔  مرسی پربظاہر الزام ہے تو صرف یہ کہ  وہ دوسرا ‘مبارک’ بننے جا رہا تھا جبکہ درحقیقت ایسا نہیں ہے۔

حقیقت اگر ہے تو  یہ کہ قاہرہ میں خوشیاں مناتے لوگ درحقیقت ایک اسلام پسند حکومت کے خاتمے کی خوشی منا رہے ہیں۔  حقیقت  اگر ہے تو یہ  کہ جب شراب خانوں پر پابندی اور فحاشی پر قدغن لگی تو مصر کے ان  ‘لبرل’ لوگوں  نے  اسی حسنی مبارک کے تیس سالہ دور استبداد کو مرسی کے ایک سالہ دور    استقبال پر ترجیح دی۔  حقیقت اگر ہے تو یہ ہے کہ  مصر، الجزائر، ترکی ، فلسطین اور دنیا بھر میں جہاں بھی اسلام پسند  ‘جمہوری’ حکومتوں کا خاتمہ ہوا ہے   اس کو  مغربی جمہوری ملکوں کی  حمایت  حاصل رہی ہے۔  اور حقیقت اگر ہے تو یہ کہ  بارہ سال  میں پہلی دفعہ کسی حکومت نے اسلام  کو  ریاست کو امور میں مدخل کرنے کے لیے محض چند ہی اقدام کیے تھے   اور اس  کو بھی اسی طرح طاقت کے ساتھ ہٹا دیا گیا جس طرح بارہ سال پہلے طالبان کو ہٹا دیا گیا تھا۔  حقیقت یہ ہے کہ اوبامہ نے اپنی خاص منافقت سے کام لیتے ہوئے جو الفاظ  اپنی تقریر میں رکھے ہیں ان میں ‘تشویش’ اور ‘جمہوری عمل’ کے الفاظ تو ہیں  مگر یہ کہیں نہیں کہا کہ  مصری فوج کا یہ عمل   غلط ہے۔ حقیقت اگر ہے تو یہ کہ اس موقع  پر’ لبرلوں اور سیکولروں ‘ کی منافقت کا پردہ چاک ہو گیا ہے۔  الکُفرُ  مِلّۃٌ  واحدۃٌ   کی ابدی حقیقت سے ہم کو تو  نبی رحمت ؐ  نے  پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا، یہ تو ہمارے ہی لوگ تھے جو  دوڑ دوڑ کر ان میں گھسے جاتے تھے۔

لیکن یہ حقیقت بھی اپنی جگہ ہے کہ  الاخوان المسلمون کی حکومت  کے خاتمے میں فیصلہ کن کردار فوج نے نہیں، بلکہ  اسلامی قوتوں نے ادا کیا۔ مصر کیا  پوری دنیا کی تاریخ میں پہلی بار کسی  بڑے ملک میں ایک  اسلامی جمہوری جماعت اس قدر  اکثریت کے ساتھ منتخب بھی  ہوئی اور حکومت قائم بھی کر سکی   مگر  جب وہ گئی تو اس کا ساتھ دینے سے ان کے  اسلامی  اتحادیوں نے نہ صرف انکار کر دیا بلکہ  بالفعل ان کے مخالف کیمپ  میں  جا کھڑے ہوئے۔  جامعۃ الازہر  کے علماء نے ایک  بار  پھر سیکولر  عناصر کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مدد دی  اور اس شخص کے خلاف چلے گئے جس نے کئی دہائیوں میں پہلی بار اقتدار کے ایوانوں میں اللہ کا کلمہ بلند کیا۔ایک بظاہر سیکولر مگر   پیدائشی عیسائی  بلکہ یہودی عدلی المنصور کی حلف برداری میں  غیر مذہبی جنرل الفتاح سیسی کا ہی نہیں ، مذہبی  النور  پارٹی  اور  انتہائی قابل احترام  جامعۃ الازہر   کا بھی بھرپور کردار ہے۔

مصریوں کے بارے میں ایک تاریخی قول  چلا آتا ہے، رِجال ٌ   تَجمعھم الطّبول و ھم مع من غلب ۔ (مصر کے  مرد  ایسے ہیں جن کو ڈھول کی تھاپ اکھٹا کرتی ہے اور وہ اس کے ساتھ ہیں جو غالب آجائے) ۔ یہ کوئی مصر کے ساتھ مخصوص نہیں ہے۔  ہماری عوام بھی مجمع بازی میں کافی خود کفیل ہے۔  بس بازی گر کے پاس ‘مسالہ’ اچھا ہونا چاہیے، لوگ اپنے اصل مسائل بھول کر  نہایت  خلوص کے ساتھ  ان  ڈھولچیوں کے پیچھے چل پڑتے ہیں۔   پاکستان میں عام لوگوں نے مصر کے حالات پر کوئی خاص ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا۔ شاید اس لیے کہ اس کو الیکٹرونک میڈیا پر خاطر خواہ وقت نہیں دیا گیا۔  پرویز رشید صاحب جو حکومت پاکستان کے ترجمان ہیں، انہوں نے  کہا کہ پاکستان کی طرف سے  سرکار ی ردعمل تین سے چار دن میں آئے گا، باوجود اس کے کہ ۱۴ سال پہلے وہ اور ان کے قائد بعینہ اسی عمل سے خود گزر چکے ہیں۔ خلیجی ریاستوں کی طرف سے   تقریباً وہی ردعمل ظاہر کیا گیا ہے جو انہوں نے  اکتوبر  2001  میں افغانستان اور  مارچ 2003 میں  عراق پر امریکی  جارحیت میں  دیا تھا، یعنی  امریکی لائن کی حمایت۔

پاکستان کے   تناظر میں  اگر ہم  مذہبی اور غیر مذہبی   قوتوں کی صورتحال کا جائزہ لیں تو یہ بات سامنے آتی ہے  کہ  لبرل اور سیکولر عناصر  میں اسلامی قوتوں سے زیادہ  ایکا ہے۔  سیکولروں  کی مجبوری یہ ہے کہ  وہ ایک جمہوری حکومت کے خاتمے پر خوشی کا اظہار بھی  نہیں کر  سکتے لہٰذا انہوں نے  اس فوجی بغاوت کی  ذمہ داری الٹا الاخوان پر ڈال دی  ہے کہ اس نے   مصر کی تاریخ میں پہلی بار ایک  جمہوری طور پر منتخب حکومت کی حیثیت سے  اپنی عوام کو  مایوس کیا اور فوج کو  مداخلت کا جواز فراہم کیا۔  ایاز امیر صاحب نے اپنے کالم میں  لکھا کہ مسلم دنیا کی مشکل ہی یہ  ہے کہ یہ  اپنی علاقائی  حدود کی بنیا د پر سوچتے نہیں۔  انہوں نے مرسی  کا تقریباً مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ اپنا گھر سنبھل نہیں رہا تھا اور  وہ  شام کے حالات میں مداخلت کر رہے تھے۔ دوسری جانب  ہمارے مذہبی حلقے   مصر کی تازہ ترین صورتحال میں محض پوائنٹ اسکورنگ کرتے رہ گئے ہیں، الّا ماشا ءاللہ۔  جنہوں نے  اپنی جدوجہد کے لیے انتخابی میدان منتخب کیا تھا وہ  مصر میں  ‘جمہوری’ حکومت کے خاتمے پر مظاہرہ کر رہے  ہیں۔ اور جنہوں نے انتخابی میدان منتخب کرنے کو غلطی قرار دیا وہ  اس فوج کشی کو جمہوری عمل کی ناکامی کا معنی پہنا رہے ہیں۔  واضح رہے کہ جس وقت الاخوان کی حکومت آئی تھی تو  اس وقت  بغلیں بجانے اور  بغلیں جھانکنے کی ترتیب اس کے برعکس تھی۔ سہ ماہی ایقاظ  نے اپنے تازہ مضمون میں  طرفین کے اچھے خاصے لتے لیے ہیں کہ  پہلی بات تو یہ کہ کسی کی ناکامی، ہماری کامیابی کی  ضمانت نہیں۔ اور دوسری بات یہ کہ یہ وقت ایک دوسرے سے لڑنے کا نہیں  ہے۔ بلکہ  اس وقت پہلے سے زیادہ ایک نظر آنے کی ضرورت ہے۔

مصر میں فوجی بغاوت کے بعد مغربی  لکھاریوں کے آنے والے   مضامین اس حقیقت کی غمازی ہی نہیں کر رہے بلکہ ببانگ دہل اس بات  کا اعلان کر رہے  ہیں کہ ان کے نزدیک مسئلہ اسلام ہے، سیاسی یا فوجی اسلام نہیں۔  ڈیوڈ بروکس کے نزدیک

‘اہم چیز یہ ہے کہ  ایسے لوگوں کو اقتدار سے باہر کر دیا جائے چاہے اس کے لیے  فوجی  بغاوت ہی کا استعمال کیوں نہ کرنا پڑے۔(اصل)   ہدف یہ ہے کہ سیاسی اسلام کو  کمزور کر دیا جائے  چاہے اس کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے۔ ‘

مصر میں   لبرلوں کے لیے روشنی کے مینار کی حیثیت رکھنے والے البرادعی  نے  کہا ہے کہ انہیں اپنے  مغربی دوستوں کو اس بات پر راضی کرنے کے لیے کافی محنت کرنی پڑی  کہ مصر میں جو کچھ فوج نے کیا وہ انتہائی ضروری تھا۔

حاصل وصول ایک  ہی بات ہے،  الجزائر   اور مصر میں  حکومت سیاسی طریقے سے حاصل کی جائے یا اٖ فغانستان  میں   طالبان کے انقلاب کے ذریعے،  اگر حکومت  نے   ذرا بھی  کوشش کی   کہ اسلام کو  ایک جز و کے طور پر ہی سہی لوگوں کی سیاسی زندگی میں داخل کر دیا جائے  تو وہیں اس کے اوپر  ایک ایسی کاری ضرب لگائی جائے گی کہ  ان کی تحریک دس سال پیچھے جا کھڑی ہو گی-  اگر لوگوں کی اکثریت اسلام چاہ رہی ہے اور حکومت نہیں چاہ رہی تو چاہے   مظالم کے پہاڑ ہی  کیوں نہ توڑ دیے جائیں، جیسے شام میں ہو رہا ہے، لبرلوں کے کانوں پر جوں نہیں رینگے گی۔   ترکی میں جو کچھ ابھی ہو رہا ہے   وہ   اگر  آج سے پانچ سال پہلے ہوتا تو  شاید ترکی میں اردگان حکومت کا بھی  خاتمہ ہو چکا ہوتا۔  ان لوگوں کے خیال سے مذہب کی جگہ سیاست نہیں ہے، حکومت نہیں ہے،  معیشت نہیں ہے،  بلکہ معاشرت بھی نہیں ہے، بس مذہب  ایک انفرادی شے ہے ! اب یہ ان کو کون سمجھائے کہ  ؏ جدا ہو دین سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی۔ فرد سے ہی سیاست ہے، فرد سے ہی  حکومت، اسی سے معیشت اور اسی سے معاشرت۔ تو سیدھے سبھاؤ فرد کو ہی کیوں نہیں نکال دیتے  باہر؟

کیا اب بھی کسی کی سمجھ میں نہیں آیا کہ اسلام پسندوں پر عرصہ حیات تنگ کردینے کی آخر وجہ کیا ہے؟ اس چیز کو دیکھنے کے لیے کوئی عقابی نگاہیں نہیں چاہییں کہ مصری فوج نے مرسی سے اقتدار چھیننے سے پہلے ہی  غزہ کی سرنگیں بند کرنے کا کام شروع کر دیا تھا۔  اقتدار میں آنے کے بعد اخوان کے ہمدرد  چار چینل بند کر دیئے گئے۔  الاخوان المسلمون کے دھرنے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں  تیس سے اوپر لوگ شہید اور سو تک زخمی ہو گئے۔  اس پر نہ کوئی جمہوری روایت  پامال ہوئی نہ انسانی حقوق، کیونکہ  جمہوری روایات کے امین  تو صرف سیکولر ہیں، اور انسانی حقوق کے علمبردار صرف لبرل۔ مصر میں تو خیر براہ راست امریکی ( یعنی صیہونی) مفادات پر  زک پڑ رہی تھی  اس لیے وہاں  تو  انگریزی ترکیب کے مطابق یہ  ‘کب؟’ کا معاملہ تھا ‘اگر’ کا نہیں-  لیکن باقی دنیا میں کیا ہو رہا ہے؟   یورپ میں عورتوں کو  زبردستی بے پردہ کیا جا رہا ہے۔  حجاب پہنی ہوئی عورت کو بھری عدالت میں قتل کر دیا جاتا ہے۔  داڑھی والوں کو ائرپورٹ پر  لائن سے نکال کر تلاشی لی جاتی ہے۔  پکڑا جانے والا اگر فیصل شہزاد ہو ( صحیح یا غلط کی  بات نہیں) تو  وہ تمام مسلمانوں کا  نمائندہ ، اسلام دہشت گردوں کا مذہب اور تمام مسلمانوں کے لیے  شرمندہ نظر آنا لازمی۔  لاکھوں کے قتل کا  متحرک  ہٹلر، ہزاروں کے خون کا ذمہ دار سلوبودان میلاسووچ،  درجنوں کو اپنے  دو ہاتھوں سے مارنے والا اینڈرز بریوک  مگر عیسائیوں  کا  نمائندہ نہیں، یہ ان کا ذاتی فعل ہے جس کی  کسی عیسائی کو صفائی پیش کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔ پھر ہمارے اپنے معاشروں میں اسلام پسند جس تضحیک کا نشانہ بنتے ہیں وہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔  جس نے داڑھی رکھ لی وہ منہ چھپا کر پھر رہا ہے اور جو  رات کو  ڈانس پارٹی سے ہو کے آیا ہے اس  کی فیس بک پروفائل پر likes ہی likes ۔  جہاں باپ  نے کسی دینی اجتماع میں جانا شروع کیا بچوں کے منہ لٹکنے شروع ہو گئے۔  انصار عباسی اور اوریا مقبول جان جیسے  کالم نویس   لبرل طبقہ کی ہنسی کا براہ راست نشانہ بنتے ہیں۔

  یہ کیا ہے؟  یہ  دراصل وہ فطری ترتیب  ہے جس پر اللہ نے انسانوں کو پیدا کیا ہے۔  دنیا میں ازل سے ابد تک  درحقیقت صرف دو ہی گروہ ہیں۔  ایک کا نام حزب اللہ، دوسرا حزب الشیاطین۔  فی الوقت  دنیا   چاہے یا  نہ چاہے اپنے آپ کو ان دو  گروہوں  میں تیزی سے تقسیم کر رہی ہے۔   جس کو ہم grey area  کہتے ہیں وہ  اب بہت کم رہ گیا ہے اور اس طرح کے اقدامات کر کے  یہ لادین طبقہ چاہ رہا ہے کہ  یہ تقسیم  بالکل واضح ہو جائے۔  اپنی دانست میں وہ  اپنی دنیا پکی کر رہے ہیں مگر در حقیقت اس سے بڑا خسارے کا سودا  کوئی انسان نہیں کر سکتا۔  و انتم لا تشعرون ! لیکن تم تو  سمجھ ہی نہیں رکھتے! کسی سیکولر سے مگر اور توقع کیا کی جا سکتی ہے، اس کا ایمان دنیا میں ہے وہ اپنے ایمان  کے مطابق کام کر رہا ہے۔  مسئلہ تو ہمارا ہے، ان لوگوں کا جن کا دعوی ٰ تو یہ ہے کہ  ایمان ہمارا اللہ پر ہے، مگر عمل   اس دعوے کی نفی کرتا جا رہا ہے۔ عشق رسولؐ کے مدعی بھی ہیں ، نعت خواں، حافظ بھی ہیں مگر صبح اٹھتے ہی  سب سے پہلے اپنے چہرے سے سنت نبویؐ  کو کھرچ کر  کچھ تو کچرے میں ڈال دیتے ہیں اور کچھ سیدھا گٹر میں بہا دیتے ہیں۔  خواتین صحابیات  مبشرات   ؓ  کی مثالیں  دیتی ہیں مگر انہی کے اصرار پر مرد حرام کماتے ہیں۔  سود پر ہماری معیشت کی بنیاد ہی نہیں ہے، یہ اس  کی جان ہے، ہمارے  نئے نویلے   وزیر خزانہ صاحب نے  تو اس بجٹ میں  انٹرسٹ کا لفظ ہی استعمال نہیں کیا، سیدھا شرح سود کی بات کی۔  تو ہم تو خود اپنے عمل سے ثابت کر رہے ہیں  کہ اسلام فی زمانہ کوئی قابل عمل  چیز نہیں، نہ  انفرادی زندگی میں ، نہ اجتماعی زندگی میں۔ تو   اگر ڈیوڈ بروکس یہ کہہ دیتا ہے کہ  ‘نا اہلی  دراصل بنیاد پرست اسلام  کے   دانشورانہ  DNA  میں  رچی بسی ہوئی ہے’ تو  اس نے  کیا غلط کہہ  دیا ؟

مصر کے حالیہ  واقعات نے  اگر کم از کم بھی یہ کر دیا کہ ہمارے  لوگوں کی  آنکھوں سے   غفلت  کی پٹی کھول دی تو یہ بہت بڑی بات ہو گی۔یہ بات کہ شدت پسندی دراصل اسلام پسند نہیں بلکہ سیکولر اور لبرل طبقہ کرتا ہے، اگر سمجھ آ گئی تو یہ ایک نہایت بڑی بات ہوگی۔ہمارا اشارہ ان لوگوں کی طرف نہیں ہے جو  صرف دینی مزاج کے لوگ نہیں یا جو نماز نہیں پڑھتے یا روزہ نہیں رکھتے۔ ہمارا اشارہ ان لوگوں کی طرف ہے جن کو ان سب کے ساتھ ساتھ   یہ  بھی برا لگتا ہے کہ  ہمارے کھلاڑی ‘ان شاء اللہ ‘ کیوں کہتے ہیں۔  ہمارے لوگ اب اللہ حافظ کیوں کہتے ہیں۔  رمضان کو Ramadan کیوں بولا جا رہا ہے۔   ان میں سے اکثر وہ لوگ ہیں جو اپنے ‘حق’ کو پانے کے لیے جھوٹ کا سہارا لینے میں ذرا عار محسوس نہیں کرتے۔  یہی تو ڈیوڈ بروکس نے کہا ہے، ‘چاہے کسی طریقہ سے بھی بس  سیاسی اسلام کو  ہرا دو’۔ چاہیں تو ایک  جھوٹی ویڈیو چلا کر سوات کے امن  معاہدے کو پارہ پارہ کر دیں۔ چاہیں تو لال مسجد کے خلاف واویلا مچا کر وہاں آپریشن کرا دیں اور پھر ٹسوے بہائیں کہ یہ کیا کر دیا؟  چاہیں تو  صوفی محمد کے خلاف اسمبلی کے فرش پر چلا چلا کر ہاتھ ہلا ہلا کر   تقریریں کریں ۔  چاہیں تو فحاشی کے  بے محابا پھیلاؤ سے صاف مکر جائیں اور اسلام پسندوں پر ثقافتی دیوالیہ پن کی تہمت چسپاں کر دیں۔ یا  جیسے مصر میں ہوا کہ ایک  منتخب  جمہوری حکومت کو  اٹھا کر باہر پھینک دیں اور  اپنے  پیارے البرادعی کو   انتہائی  ‘جمہوری’ طریقے سے نگران حکومت کا حصہ بنوا دیں۔  یقین کریں ، ایسا لگتا ہے کہ یہ دن کو دن  اور رات کو رات بولتے ہیں تو  اس کے پیچھے ان کا مفاد ہوتا ہے۔

اس  سارے  منظر نامہ سے اگر ہم نے اتنا ہی سمجھ لیا تو یہ بھی کوئی معمولی فائدہ نہ ہو گا کہ  ان کی آزادی ہماری آزادی نہیں۔  ان کی شام  ہماری  شام نہیں ، اور ان کی سحر ،ہماری سحر نہیں ۔

 فاعتبرو۱ یا اولی الابصار۔

April 26, 2013

الساعۃ


اَلسَّاعَۃ

صبح کا اخبار اٹھایا تو شہ سرخی میں گزشتہ روز پیش آنے والے ہیبت ناک واقعے ہی کا ذکر تھا ۔ اور ہونا بھی چاہئے تھا ۔ کچھ دیگر خبریں بھی اسی واقعے سے متعلق تھیں ، یعنی واقعے کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے خاصی تفصیلی رپورٹنگ کی گئی تھی ۔

تاہم باقی خبریں معمول کے مطابق تھیں۔ یعنی وہی بم دھماکے  ، وہی قتل و غارت ، وہی چوری ڈکیتی اور اغوا کی وارداتیں ، وہی الیکشن کا دنگل اور وہی سیاستدانوں کی ایک دوسرے کے خلاف دشنام طرازیاں۔ اخبار کے دیگر صفحات بھی معمول کے مطابق ہی تھے ۔ وہی ہالی وڈ ، بالی وڈ اور لالی وڈ کی خبریں ۔ وہی فلموں ڈراموں پر عمیق تبصرے۔ وہی نئی فلموں کے پوسٹرز اور وہی فلمی اداکاراؤں کی نیم برہنہ تصاویر ۔ میگزین کھولا تو وہی فیشن اور ڈریس ڈیزائننگ کے نام پر عریانی کے مناظر ۔

اسی اثنا میں گلی میں بچوں کی اسکول وین آنی شروع ہو گئی تھیں ۔ جن میں سے کسی میں نعتوں کے نام پر دھمال ڈالی جا رہی تھی تو کہیں فلمی گانے بآواز بلند بج رہے تھے ۔ دفتر جانے کے لئے سڑک پر آئے تو وہی روزانہ کی ہنگامہ آرائی ۔ آگے نکل جانے کی دوڑ میں ایک دوسرے کے حقوق کی پامالی اور جھگڑے ۔ گالی گلوچ ۔ ہاتھا پائی  کے مناظر ۔ قریب سے ایک بس گزری تو اس میں بھی اونچی آواز میں گانے بج رہے تھے ۔ پیچھے ایک بائیک پر ایک صاحب ایک خاتون کے ہمراہ رواں دواں تھے جو لباس پہنے ہوئے ہونے کے باوجود بے لباسی کی تصویر بنی ہوئی تھیں۔ بس اسٹاپ پر بھی دفتر اور اسکول جانے والی خواتین کی بے پردگی اور فیشن زدگی حسب معمول تھی ۔ اور اس “دعوت نظارہ “پر لبیک کہنے والے راہ چلتے ہر عمر کے مردوں کی رال بھی روزانہ کی طرح ٹپک رہی تھی ۔ سڑک کے کنارے لگے دیو ہیکل سائن بورڈز اور ہورڈنگز پر  حیا باختگی کے مناظر بھی جوں کے توں تھے ۔

دفتر پہنچے تو وہاں بھی وہی بے تکے اور بے ہودہ تبصرے ، تکیہ کلام کے طور پر گالیوں کا بے محابہ استعمال ۔ اسی دوران ایک انشورنس کمپنی کا ایجنٹ اپنی کمپنی کی دنیا بنانے یعنی سودی بزنس بڑھانے کے لئے گاہک گھیرنے آن پہنچا اور یوں اپنے ساتھ ساتھ گاہکوں کی بھی عاقبت خراب کرنے کی تگ و دو کرنے لگا۔ چائے پینے کے لئے کوئٹہ ہوٹل پر بیٹھے تو وہاں بھی ہوٹل کے مالک نے اپنے لئے “صدقہ جاریہ ” کا اہتمام کیا ہوا تھا یعنی جہازی سائز کے ٹی وی پر ہندوستانی فلم چل رہی تھی جس میں ناچ گانے کے علاوہ “بولڈ ” مناظر بھی رواں دواں تھے ۔ اطراف میں بیٹھے لوگوں کا بھی موضوع گفتگو وہی سیاست اور اس بحث کے دوران سیاستدانوں کے بارے میں وہی بد کلامیاں ، گھٹیا تبصرے …. مذاق کے نام پر بے ہودہ لطیفے اور فحش اشارے ۔

ڈیوٹی کے دوران ایک اسکول کا وزٹ کیا  تواسکول کے پلے ایریا میں ایک میراثی یعنی میوزک ٹیچر معصوم بچوں کو سُر سنگیت کے رموز و اوقاف سکھانے میں مصروف تھا۔ اور وہاں موجود استانیوں کی فیشن زدگی اور میک اپ کو دیکھ کر لگا کہ گویا ٹیچنگ نہیں ماڈلنگ کے لئے آئی ہوئی ہیں ۔ ایک اسپتال کا وزٹ کیا تو وہاں استقبالیہ کاؤنٹر پر بھی ایسی ہی مخلوق سے پالا پڑا …بلکہ وہاں تو خواتین کا ساتھ کام کرنے والے مردوں سے ہنسی مذاق دیکھ کر یہی محسوس ہوا کہ یہ بھی معمول کی بات ہے۔ قریب ہی بہت سارے بینک تھے جہاں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے خلاف جنگ روزانہ کی طرح پوری شدت سے جاری تھی۔ ایک دوکان پر کچھ خریدنے کے لئے پہنچے تو دیکھا کہ حضرت نے موبائل فون کو کمپیوٹر کے اسپیکرز سے کنکٹ کر کے اپنے ذوق موسیقی کی تسکین کی “جگاڑ “کر رکھی تھی ۔ اس کو ہم نے گزشتہ کل کا واقعہ یاد دلایا تو سنتے وقت اس کے چہرے کی ناگواری و بیزاری دیدنی تھی ۔

ظہر کا وقت ہوا تو مسجد میں نماز پڑھنے گئے ۔ وہاں نمازیوں کی وہی مختصر سی تعداد ۔ پھر حسب معمول دوران نماز موبائل فون پر بجتی ہوئی موسیقی کی دھنیں اور نغمے ۔ نماز کے بعد مسجد سے آگے بڑھے تو گلی میں گول گپے والا احمد رشدی کی روح کو ” ایصال ثواب”  پہنچاتا اور اہل محلہ کی “دعائیں” لیتا ہوا جا رہا تھا ۔ پیچھے پیچھے والز آئس کریم والا اپنی سائیکل نما ریڑھی پر مخصوص دھن بجاتا ہوا اس “کار خیر “میں اپنا حصہ ڈال رہا تھا ۔ قریبی اسکول کی چھٹی ہو چکی تھی  اور وہاں بھی اسی نوعیت کے مناظر تھے ۔

شام کو پارک میں جانا ہوا تو وہ بھی حسب معمول “ڈیٹ پوائنٹ “بنا ہوا تھا۔ پارک کے مختلف گوشوں میں لڑکے لڑکیاں دنیا و مافیہا سے بے نیاز عہد و پیمان میں مصروف تھے بلکہ کہیں کہیں تو بات “کافی آگے “بڑھ چکی تھی ۔ جاگنگ ٹریک پر دوڑتے ہوئے مردوں نے کانوں پر حسب معمول ہیڈ فون لگائے ہوئے تھے ۔ کچھ خواتین بھی وزن کم کرنے یا خود کو فٹ رکھنے کی جستجو میں واک کر رہی تھیں  اور روزانہ کی طرح اطراف میں بیٹھے حضرات کا سانس پھلائے دے  رہی تھیں۔ رات کو پڑوس میں “مہندی “کی تقریب تھی ۔ وہاں بھی اس نوعیت کی تقریبات کی طرح گویا “پریاں “اتری ہوئی تھیں ۔  محفل حسب معمول مخلوط تھی جس میں رقص و موسیقی کا انتظام “بصد اہتمام” نظر آیا ۔

 قارئین ! آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ بھائی کیا اوٹ پٹانگ ہانکے جا رہے ہو۔ صاف صاف کہو کیا کہنا ہے ؟

 تو جناب !عرض یہ کرنا تھا کہ

“ایک دن قبل  ہمارے شہر میں زلزلہ آیا تھا ۔ “

اللہ نے فضل فرمایا کہ اتنی بڑی آفت بغیر کوئی نقصان پہنچائے ٹال دی گئی …. لیکن اگلے دن سب کچھ ویسے کا ویسے ہی تھا … سب کے معمولات جوں کے توں تھے… جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہ ہو ۔ یہ زلزلہ بتا کر نہیں آیا تھا …. اور ملک الموت بھی آنے سے پہلے کال یا ایس ایم ایس نہیں کرے گا….  نہ  ہی قیامت اطلاع دے کر آئے  گی ۔ اور یہ  بھی یاد رہے کہ

مَنْ مَّاتَ فَقَدْ قَامَت قَیَامَتُہ‘

ترجمہ: جو مر گیا اس کی قیامت آ گئی ۔

کہیں ایسا نہ ہو کہ جب ہماری آخری گھڑی آئے …. تو ہم اس وقت کوئی ایسا کام کر رہے ہوں کہ …. خدانخواستہ ہمارا ایمان پہ خاتمہ بھی شک میں پڑ جائے۔

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّـهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ(اٰل عمران۔ 102 )

اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے ، اور مرنا تو مسلمان ہی مرنا۔

شیئرنگ


آج بہت دن کے بعد سارہ اپنے میکے گئی تو گھر میں خاصی ٹینشن تھی ۔ امی ابو چپ چپ سے تھے ۔ نوشین بھی کچھ کھنچی کھنچی سی نظر آئی۔ ایک ہی چھت کے نیچے رہنے والے افراد ایک دوسرے کے لئے اجنبی اجنبی معلوم ہو رہے تھے ۔ اس گھر کا ماحول ایسا تو نہیں تھا ۔ سارہ نے چونکہ ہمیشہ ایک دوستانہ اور بے تکلف ماحول میں زندگی بسر کی تھی ،  چنانچہ اسے اس صورتحال سے سخت کوفت ہو رہی تھی ۔ اس نے سوچا کہ ماحول کی کشیدگی کو دور کرنے کے لئے کچھ کوشش کروں۔ امی ابو کا موقف جاننا چاہا تو معلوم ہوا کہ ان کو بہو بیگم یعنی نوشین سے کچھ شکایات تھیں ۔ “نہ ہماری کوئی پرواہ ہے نہ گھر کے کاموں سے کوئی دلچسپی ہے ۔ راتوں کو دیر تک جاگنا ، صبح دن چڑھے تک سوتے رہنا ۔ ہم کچھ سمجھانے کی کوشش کریں یا ذمہ داریوں کا احساس دلائیں تو زبان درازی شروع  ہو جاتی ہے ۔ ۔۔”

نوشین سے بات کی تو وہ الگ بھری بیٹھی تھی: “سارہ آپی ! مجھے اگر پتہ ہوتا کہ مجھے اس ماحول میں زندگی گزارنی پڑے گی تو میں کبھی زبیر سے شادی نہ کرتی ۔ نہ بندہ اپنی مرضی سے سو سکتا ہے نہ اٹھ سکتا ہے ۔ قدم قدم پر پابندیاں ۔ کسی چیز کی کوئی آزادی ہی نہیں ہے ۔ میری بہنوں کی بھی شادیاں ہوئی ہیں لیکن وہ تو اپنی مرضی سے زندگی گزار رہی ہیں۔ “

” مگر وہ علیحدہ گھر میں رہتی ہیں ” سارہ نے یاد دلایا۔

“اس سے کیا ہوتا ہے ؟ میری اپنی پرسنل لائف  personal life ہے ۔ مجھے بے جا مداخلت پسند نہیں ہے ۔ آپ بتائیں ! کیا شوہر کے والدین کی خدمت بہو پر فرض ہے ؟”

سارہ نے کہا  : “شرعی طور پر تو فرض نہیں ہے ۔ لیکن نوشین ! تم یہ کیوں بھول رہی ہو کہ ہماری کچھ معاشرتی اقدار بھی ہیں ، جن میں بہو شوہر کے والدین کو اپنے والدین کی طرح ہی سمجھتی ہے۔ اور ان کی اسی طرح خدمت کرتی ہے ۔ میرے بھی ساس سسر ہیں ، جو ہمارے ساتھ ہی رہتے ہیں ۔ ان کی خدمت کرتے ہوئے جہاں میں ان سے ڈھیرو ں ڈھیر دعائیں لے رہی ہوتی ہوں ، وہیں یہ احساس بھی مجھے سرشار کئے رکھتا ہے کہ میرے شوہر میرے اس روئیے کے باعث اپنے والدین کے حوالے سے کس قدر مطمئن ، بے فکر اور میرے کس قدر احسان مند رہتے ہیں۔ میں تو ہرگز گوارا نہیں کر سکتی کہ میری ساس اس عمر میں کچن میں کھڑے ہو کر کھانا بنائیں یا برتن مانجھیں یا کپڑے دھوئیں ، کہ اب ان کی عمر ان کاموں کی تھوڑی ہے ۔ “

 ” آپی  ! آپ برداشت کر سکتی ہوں گی ، لیکن میں آپ کو صاف صاف بتا رہی ہوں کہ ۔۔۔ مجھ سے شیئرنگ sharing  برداشت نہیں ہوتی ۔۔۔ چاہے وہ زبیر کے والدین ہوں یا بہن بھائی  ” نوشین چمک کر بولی ۔

” نوشین پلیز ! تمہیں یہ تو پتہ ہے کہ شوہر کے والدین کی خدمت بہو پر شرعاً فرض نہیں ہے ۔۔۔ لیکن شریعت اور بھی بہت کچھ کہہ رہی ہے، اس کو بھی دیکھ لینا چاہئے ! ” سارہ نے دھیمے لہجے میں کہا ۔

“دیکھو نوشین ! پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جہنم میں عورتیں کثرت سے ہوں گی ، اور ایک سبب اس کا یہ بتایا کہ اکثر عورتیں خاوندوں کی ناشکری کرتی ہیں۔ اور ایک جگہ فرمایا  کہ اللہ ایسی عورت پر رحمت کی نظر نہیں ڈالتا ، جو شوہر کی ناشکری کرتی ہے ۔ “

“تو اب تم نے یہ جو کہا ناں کہ مجھے اگر پتہ ہوتا کہ مجھے اس ماحول میں زندگی گزارنی پڑے گی تو میں کبھی یہاں شادی نہ کرتی ۔تمہارے ان الفاظ سے ناشکری کی بو آتی ہے ۔ مجھے بتاؤ ! کس چیز کی کمی ہے تمہیں یہاں ؟ زبیر کیا تمہارا خیال نہیں رکھتا ؟ تمہاری رسپیکٹ respect نہیں کرتا ؟ اتنی اچھی اس کی جاب ہے ۔ ہینڈسم سیلری ہے ۔ اپنی بساط کے مطابق اچھا کھلاتا ہے ۔ اچھا پہناتا ہے ۔ تم برانڈ کونشیئس brand conscious  ہو تو وہ تمہیں تمہاری پسند کے کپڑے ، جوتے اور پرفیومز دلواتا ہے ۔ تمہارا حد درجہ خیال رکھتا ہے ۔ تمہارے میکے جانے پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے ۔ اور کیا چاہئے تمہیں ؟ “

نوشین نے سر کو جھکا لیا ۔

پھر سارہ نے پوچھا : “اچھا ذرا یہ تو بتاؤ کہ زبیر کو کتنا جانتی ہو؟”

“کیا مطلب ؟ ” نوشین اس اچانک سوال کے لئے تیار نہ تھی ۔

“مطلب یہ کہ زبیر کی پسند ناپسند کے بارے میں کیا جانتی ہو؟ “

“سب کچھ  ۔  ” نوشین نے بڑے پر اعتماد لہجے میں کہا ۔

” کھانے میں زبیر کو کیا پسند ہے ؟ “

” کوفتے ۔”

“مشروبات میں؟ “

“لسی ۔”

“ملبوسات؟”

“جنید جمشید یا بونینزا  Bonanza ۔”

“جینز؟ “

“لیوائس Levi’s ۔”

“شرٹس ؟”

“مارکس اینڈ اسپنسر Marks n Spencer  یا کیمبرج  Cambridge کی ۔”

” جوتے؟ “

“اربن سول Urban Sole؟”

“پرفیومز؟ “

“ہیواک Havoc اور ایٹرنٹی Eternity۔  ۔۔لیکن اس انٹرویو کا مقصد ؟” نوشین نے الجھتے ہوئے سوال کیا ۔

” مقصد یہ ہے نوشین ! کہ تمہیں یہ تو پتہ ہے کہ زبیر کو کھانے میں کیا پسند ہے ، ملبوسات میں کیا پسند ہے ، شوز کون سے پسند ہیں ، پرفیوم کون سا پسند ہے۔۔۔ لیکن نہیں پتہ … تو یہ نہیں پتہ ، کہ زبیر کو یہ بھی پسند ہے کہ تم اس کے والدین کا خیال رکھا کرو ۔ ٹھیک ہے کہ شرعی طور پر تم اس بات کی پابند نہیں ہو اور زبیر بھی تمہیں اس کے لئے فورس force  نہیں کرتا ، لیکن کیا تم اپنے شوہر کی خوشنودی کے خیال سے اس کو یہ فیور favor نہیں دے سکتیں ….اس سلسلے میں اس کو کیئر فری care free  نہیں کر سکتیں؟ “

نوشین کچھ جھینپ سی گئی ۔

سارہ نے اپنی بات جاری رکھی ۔” دیکھو نوشین ! ہر فرد کا اپنا ایک الگ مقام ہوتا ہے ، کوئی دوسرا اس کی جگہ نہیں لے سکتا ۔۔۔شوہر بھائی کی جگہ نہیں لے سکتا ، بیوی بہن کی جگہ نہیں لے سکتی ، نہ ہی ماں بیوی کی جگہ لے سکتی ہے ۔ اگر زبیراپنے دوستوں کے ساتھ کچھ وقت گزارے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں لیا جا سکتا کہ زبیر دوستوں کو زیادہ اہمیت دیتا ہے اور تمہاری امپورٹینس Importance  اس نظر میں کم ہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ ہر رشتہ کی اپنی اہمیت ، اپنے تقاضے ہیں۔ جس طرح تم پر اپنے شوہر کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی بھی ذمہ داریاں ہیں ، اسی طرح زبیر پر اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ساتھ اپنے والدین اور بہن بھائیوں کی بھی ذمہ داری ہے ۔ اگر وہ اپنے والدین یا متعلقین کو کچھ وقت دیتا ہے تو تم اس کو شیئرنگ کیوں تصور کرتی ہو ؟ “

” دیکھو نوشین ! یہ حدیث یقیناً تمہارے علم میں ہو گی کہ ۔۔۔ اگر کسی بشر کو لائق ہوتا کہ وہ دوسرے بشر کو سجدہ کرے ۔۔۔ تومیں عورت کو کہتا کہ جب شوہرگھر میں آئے اسے سجدہ کرے ۔۔۔ اس فضیلت کے سبب ، جو اللہ نے اسے اس پر رکھی ہے۔ “

“بحیثیت مسلمان ، ہمارا ایمان ہے کہ ہمارا رب ایک اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ہے ۔ لیکن وہی رب کہتا ہے کہ ۔۔۔اطیوا اللہ و اطیعو الرسول ۔۔۔ اطاعت کرو اللہ کی بھی اور اس کے رسول کی بھی ۔ وہی رب کہتا ہے ۔۔۔ ان اللہ و ملٰئکتہ یصلون علی النبی ۔ یاایھا الذین اٰمنوا صلو علیہ وسلمو تسلیماً ۔۔۔ کہ اللہ اور اس کے فرشتے پیارے نبی ﷺ پر درود و سلام بھیجتے ہیں ۔ تو اے ایمان والو! تم بھی پیارے نبی ﷺ پر درود و سلام بھیجا کرو ۔۔۔ وہی رب کہتا ہے کہ ۔۔۔لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنۃ  ۔۔۔ کہ تمہارے لئے رسول ﷺ کی زندگی میں بہترین نمونہ ہے ۔۔۔ تو کیا ان آیات سے کیا یہ مطلب نکالا جا سکتا ہے کہ نعوذ باللہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ ﷺ کواپنا شریک قرار دے دیا ہے ۔۔۔ ہرگز نہیں ۔  بلکہ ان مثالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خوشنودی کے حصول کی کوشش کرنا ، اللہ تعالیٰ کی خوشی اور رضا کا باعث ہے ۔۔۔ “

“تو اسی طرح اگر زبیر اپنے والدین یا بہن بھائیوں کو کچھ وقت دیتا ہے ۔۔۔یا تم سے یہ توقع رکھتا ہے کہ تم ان کی کیئر care کرو ۔۔۔ تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کوئی تمہارے شوہر کو تم سے چھیننا چاہتا ہے ۔ خوابوں کی دنیا سے باہر آؤ نوشین ! ایک ذرا سا اپنے آپ کو مولڈ mould کر لو ، راج کرو گی راج !” سارہ کے دلائل مکمل ہو چکے تھے ۔

“آئی ایم سوری سارہ آپی! میں غلطی پر تھی ۔ مجھے احساس ہی نہیں تھا کہ میں ناشکری کی مرتکب ہو رہی تھی ۔ توجہ دلانے کا شکریہ ۔ میں کوشش کروں گی کہ آئندہ کوتاہی نہ ہو ۔ ” نورین نے ندامت سے کہا ۔

“میری اچھی بہن ! تم نے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ، یہ تمہارا بڑا پن ہے ۔ اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا ہے … معاف کرنے کو پسند کرتا ہے … دعا کرو کہ وہ ہماری  ساری کوتاہیاں معاف فرمائے ۔”

“آمین “۔ نورین نے دل و جان سے کہا ۔

“آخر میں یہ بھی سمجھ لو کہ اسلام نے مرد کو چار بیویاں رکھنے کی اجازت دے رکھی ہے ۔۔۔ شکر کرو کہ آجکل کے مردوں کا دھیان اس طرف نہیں جاتا، ورنہ ہمیں لگ پتہ جاتا کہ شیئرنگ کیا ہوتی ہے۔  “

اس بات پر دونوں کھلکھلا کر ہنس پڑیں ۔

Older Posts »

Blog at WordPress.com.